Sunday, September 8, 2024

وزیر دفاع کی سینیٹ اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد

وزیر دفاع کی سینیٹ اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد
January 21, 2016
اسلام آباد(92نیوز) چیئرمین سینیٹ نے  وزیر دفاع کی اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنی رولنگ میں کہا ہے کہ باربار نوٹس دینے کے باوجود وزیر دفاع ایوان میں پیش نہیں ہوئے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک شخص کے ہاتھو ں ایوان کو یرغمال نہیں بننے دینگے ۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ  موجودہ اجلاس کے باقی حصے میں وزیر دفاع کے آنے پرآج  پابندی عائد کی جاتی ہے جبکہ چیرمین سینیٹ نے رولنگ دینے کے بعد سینیت کا اجلاس کل دس بجے تک ملتوی کر دیا ۔