Friday, April 19, 2024

وزیر دفاع اور مشیرخارجہ کا دورہ سعودی عرب ملتوی

وزیر دفاع اور مشیرخارجہ کا دورہ سعودی عرب ملتوی
March 27, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)وزیردفاع خواجہ آصف اوروزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز کی قیادت میں سعودی عرب جانے والے وفد کا دورہ موخر کر دیا گیا ہے۔ دفترخارجہ ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر حکام نے سعودی عرب کا دورہ کرنا تھا ۔ اس دورے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاوس میں اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا تھا تاہم اب یہ دورہ موخر کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ مقرن نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کیا تھا جس میں یمن میں باغیوں کے خلاف سعودی کارروائی میں مدد کی اپیل کی گئی تھی۔ وزیراعظم ہاوس میں اعلی سطح اجلاس میں طے کیا گیا تھا کہ سرتاج عزیز کی قیادت میں ایک وفد سعودی عرب جا کر صورتحال کا جائزہ لے۔