Friday, May 3, 2024

وزیر داخلہ کی نادرا کو ای سی ایل کیلئے سینٹرل ڈیٹا بنک قائم کرنے کی ہدایت

وزیر داخلہ کی نادرا کو ای سی ایل کیلئے سینٹرل ڈیٹا بنک قائم کرنے کی ہدایت
July 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ نے نادرا کو ای سی ایل کیلئے سینٹرل ڈیٹا بنک قائم کرنے اور بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نادرا اور ایف آئی اے کے حکام کا مشترکہ اجلاس وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ اس موقع پر بلیک لسٹ کئے گئے افراد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار  کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ای سی ایل کا استعمال انتقامی کارروائیوں کیلئے بطور ہتھیار ہوا، ای سی ایل اور بلیک لسٹ کے الگ الگ بنائے جانے کا کوئی جواز نہیں ۔ نئی ای سی ایل پالیسی کا اطلاق بلاتفریق ہو گا،،اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت داخلہ ای سی ایل کے حوالے سے نئی پالیسی تیار کر رہی ہے ۔ اجلاس میں ای او بی آئی اور حج سکینڈل سمیت دیگر میگا اسکینڈلز بھی زیر غور آئے ۔