Sunday, May 12, 2024

وزیر داخلہ کا پاک فوج کیخلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانے کا مشورہ

وزیر داخلہ کا پاک فوج کیخلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانے کا مشورہ
October 31, 2020

اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانے کا مشورہ دے دیا ، کہا کہ  فوج کے خلاف بولنے والے اپنی سکیورٹی کا بھی خیال رکھیں۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ  ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے آرمی چیف پر الزام تراشی کی، ہر پاکستانی پاک فوج سے محبت کرتا ہے،اپوزیشن کے شورشرابے کا واحد مقصد لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے۔