Monday, September 16, 2024

وزیر داخلہ سندھ کی جناح اسپتال میں ائیرپورٹ واقعہ میں زخمی شخص کی عیادت، واقعہ کی مذمت کرتے ہیں: سہیل انور سیال

وزیر داخلہ سندھ کی جناح اسپتال میں ائیرپورٹ واقعہ میں زخمی شخص کی عیادت، واقعہ کی مذمت کرتے ہیں: سہیل انور سیال
February 3, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے جناح اسپتال میں ائیرپورٹ واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی آمد کی اطلاع ملتے ہی جناح اسپتال میں وی آئی پی پروٹوکول لگا دیا گیا۔ سہیل انور سیال نے اسپتال کے وارڈ میں زیرعلاج ائیرپورٹ احتجاج میں زخمی ہونے والے شخص سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گولیاں کس نے چلائیں اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اگر وفاقی حکومت نجکاری کے فیصلے سے پیچھے ہٹ جاتی تو یہ واقعہ نہیں ہوتا۔