Tuesday, April 23, 2024

وزیر داخلہ سندھ کا بلدیہ ٹاؤن کے ہیلتھ سینٹر کا دورہ

وزیر داخلہ سندھ کا بلدیہ ٹاؤن کے ہیلتھ سینٹر کا دورہ
November 21, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) وزیر داخلہ سندھ نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں ہیئلتھ سینٹر کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے ۔ اور پولیو ورکرز کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کہاہےکہ اےڈی خواجہ کوجلد بازی میں آئی جی سندھ لگایا تھا ۔ اب سندھ حکومت کے پاس 22 گریڈ کا افسرموجود ہے ۔ سندھ حکومت پولیس کو پال پوس رہی ہے لیکن ڈانٹ نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کےآئی جی غلام حیدرجمالی مختلف الزامات کےتحت عدالتوں کاسامنا کررہےتھے۔ پولیس کامورال بلند کرکےلئے ان کی جگہ جلد بازی میں اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ لگاناپڑا۔اب سندھ حکومت کے پاس گریڈ 22 کا افسر موجود ہے ۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ بے اخیتار ہیں ۔ پولیس میں تبادلوں اور تقرر کے اختیارات آئی کے پاس ہیں ۔ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد یہ صورتحال ہے کہ بچے کوپالنے کی ذمہ داری تو حکومت کی ہےلیکن کسی بات پرڈانٹ نہیں سکتے۔