Saturday, May 18, 2024

وزیر داخلہ سندھ نے سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے موبائل فونز کے استعمال کا نوٹس لے لیا

وزیر داخلہ سندھ نے سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے موبائل فونز کے استعمال کا نوٹس لے لیا
May 26, 2015
    کراچی(92نیوز)وزیرداخلہ سندھ نےسینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کےموبائل فونزاستعمال کرنےکانوٹس لےلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل سیال کی جانب سےکراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کےپاس موبائل فونزکی موجودگی کی خبرکانوٹس لےلیا گیا اورآئی جی جیل خانہ جات سےچوبیس گھنٹےمیں رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔ وزیرداخلہ نےآئی جی جیل خانہ جات سےسوال کیاکہ بتایاجائےجیمرز لگنےکےباوجود جیل میں موبائل فونزکیسےکام کررہےہیں اورقیدیوں کوموبائل فونزکس نے فراہم کئے۔ انہوں نےملوث اہلکاروں کےخلاف سخت کارروائی کااعلان کردیا ہے۔