Thursday, May 2, 2024

وزیر داخلہ احسن اقبال تیزی سے روبصحت ہونے لگے

وزیر داخلہ احسن اقبال تیزی سے روبصحت ہونے لگے
May 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر داخلہ احسن اقبال تیزی سے روبصحت ہونے لگے ، احسن اقبال نے اپنے کمرے میں چہل قدمی بھی کی ۔ وزیر داخلہ نے اپنی عیادت کیلئے آنے والوں کو شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کو چند دن پہلے نارووال میں مسلم لیگ ن کے ایک جلسے میں قاتلانہ حملے میں گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا۔ گولی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بازو کی ہڈی توڑتے ہوئے پیٹ میں پیوست ہو گئی تھی ۔ وزیر داخلہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاہور کے سروسز اسپتال  میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا تھا۔