Sunday, May 19, 2024

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
February 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملکی خوشحالی کا مشن لئے وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔ ولی عہد ابو ظہبی شیخ محمد بن زید انیہان نے  ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر عشرت حسین بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ، عمران خان امارات کی قیادت سے ملاقات اور ساتویں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب بھی کریں گے  ،اور‏ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔ دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ، پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ اسد عمر جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ قیادت کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس اصلاحات سے متعلق پانچ نکاتی فارمولے پر حتمی فیصلہ ہوگا، 231 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں پر معاہدہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر فی الحال کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔ متحدہ عرب امارات روانگی سےقبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ نرم شرائط کیلئے گفتگو کرر ہا ہے۔ایسی شرائط پر بیل آؤٹ پیکیج چاہتے ہیں۔جس سے عوام پر بوجھ نہ پڑے۔ اس سےقبل وزیر اطلاعات فواد چودھری نے برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب  کے بعد آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھ اکہ  حکومت آئی ایم ایف سے ایسی شفاف ڈیل چاہتی ہے جو قلیل مدت میں پاکستان کے لیے مددگار ہو اور طویل مدتی معاشی مقاصد پر اثرانداز نہ ہو۔