Monday, May 20, 2024

وزیر خزانہ کی احتساب عدالت پیشی ،سکیورٹی کے انتظامات وفاقی پولیس نے سنبھالے

وزیر خزانہ کی احتساب عدالت پیشی ،سکیورٹی کے انتظامات وفاقی پولیس نے سنبھالے
October 4, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات وفاقی پولیس نے سنبھالے رکھے جب کہ رینجرز کہیں نظر نہ آئی ۔ وفاق پولیس کے اہلکار جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر تعینات تھی ۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر 500سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ۔
کمرہ عدالت اور احاطہ عدالت میں سپیشل برانچ کے اہلکار تعینات تھے۔ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی اور ایس ایس پی سکیورٹی جمیل ہاشمی انتظامات کا جائزہ لینے بھی پہنچے۔
ایس ایس پی سکیورٹی جمیل ہاشمی کاکہنا تھا کہ سکیورٹی کی تمام ذمہ داری پولیس پر ہے۔پولیس سکیورٹی فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ رینجرز کو پہلے طلب کیا تھا نہ اب بلایا ہے ۔