Friday, April 26, 2024

وزیر خزانہ نے نئے ٹیکس گزاروں کیلئےرعایتی پیکیج کا اعلان کر دیا

وزیر خزانہ نے نئے ٹیکس گزاروں کیلئےرعایتی پیکیج کا اعلان کر دیا
July 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تاجروں کی ہڑتال سے پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئےٹیکس گزاروں کے لیے رعایتی پیکج کا اعلان کردیا، ٹیکس فائلر بننے پر تین سالہ آڈٹ سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ، نئے ٹیکس گزاروں کو ہراساں نہیں کیا جائےگا ود ہولڈنگ ٹیکس میں مزید کمی کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف پی سی سی آئی کے وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، وفد نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا مطالبہ دہرایا تاہم وزیرخزانہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے چھوٹے تاجروں کے لیے رعایتی پیکیج کا اعلان کردیا، پیکیج کے تحت نئے ٹیکس گزاروں سے انتہائی کم ٹیکس وصول کیا جائے گا اور 25 فیصد اضافی ٹیکس دینے پر اگلے تین سال تک انہیں ٹیکس آڈٹ چھوٹ فراہم کی جائے گی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس گزاروں کو سہولت دینا چاہتے ہیں، افسران کسی کو ہراساں نہیں کریں گے۔ ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت 13 اگست تک تاجروں کے لیے اعلان کیے گئے ٹیکس مراعاتی پیکیج کو حتمی شکل دے دے گی۔