Thursday, April 25, 2024

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں، ارب پتی نکلے

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں، ارب پتی نکلے
August 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں، شوکت ترین ارب پتی نکلے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین 9 ارب 25 کروڑ 26 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ 4 ارب 47 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد کے مقروض بھی ہیں۔

شوکت ترین کی کراچی میں 17 کروڑ 52 لاکھ کی جائیداد ہے جبکہ 3 ارب 32 کروڑ کی سرمایہ کاری کررکھی ہے، انہوں نے 95 کروڑ روپے کی ایک الگ سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔

وزیر خزانہ کے پاس 79 لاکھ مالیت کی تین گاڑیاں ہیں، ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور 12 کروڑ 87 لاکھ روپے کیش کی صورت میں موجود ہیں۔ ان کے بینک اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 54 لاکھ روپے رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر خزانہ کی اہلیہ کے اثاثہ جات کی مالیت 3 کروڑ 68 لاکھ روپے ہے، شوکت ترین کے پاس دوہری شہریت نہیں ہے۔