Thursday, March 28, 2024

 وزیر خزانہ اور آپٹما کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام

 وزیر خزانہ اور آپٹما کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام
August 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اور ٹیکسٹائل ملز مالکان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، آپٹما نے ملک گیر ہڑتال کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو جنرل باڈی میٹنگ طلب کرلی جبکہ اسحاق ڈارنے تین کمیٹیاں بنادیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل مل مالکان کے وفد نے بجلی اور گیس پر لگائے جانیوالے اضافی ٹیکسز کے معاملے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا جس پر اپٹما نے ملک گیر ہڑتال کا جائزہ لینے کے لیے جنرل باڈی میٹنگ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ آپٹما کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل ملوں کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے تین کمیٹیاں قائم کردی ہیں، جو 31 اگست تک مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر ریونیو ہارون اختر کا کہنا تھا کہ تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال جزوی کامیاب رہی ہے، حکومت کے دروازے مذاکرات کے لیے کھلے ہیں، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف ود ہولڈنگ ٹیکس کی حمایت کرچکی ہیں۔