Thursday, April 25, 2024

وزیر خزانہ اسد عمرکی زیر صدارت ای سی سی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

وزیر خزانہ اسد عمرکی زیر صدارت ای سی سی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
October 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ وزیر خزانہ اسد عمر آج ای سی سی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے سے لے کر 4 روپے تک فی یونٹ اضافے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔ اضافے کی صورت میں عوام پر  200 سے 400 ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ایل این جی ٹرمینل سے متعلق رپورٹ ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔ کے الیکٹرک کے حصص شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کرنے سے متعلق معاملہ بھی ایجنڈے میں زیر غور آئے گا۔ دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار انیس تک کے لیے تمباکو کے نظرثانی شدہ سیس ریٹس بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔