Friday, March 29, 2024

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ، شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے فنڈز کی منظوری

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ، شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے فنڈز کی منظوری
March 20, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

 وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ ای سی سی نے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی۔ وزارت خزانہ نے کہا ضرب عضب کے تحت ان افراد کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ 

 وزارت کیڈ کیلئے 20 کروڑ 26 لاکھ روپے ٹیکنیکل گرانٹ کی منظوری دیدی۔ وزارت تعلیم کیلئے 1 کروڑ 24 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی جبکہ ماڑی گیس سے 66 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔