Wednesday, April 24, 2024

وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے استعفیٰ طلب کر لیا گیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے استعفیٰ طلب کر لیا گیا
November 18, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے ،اسحاق ڈار کی جانب سے استعفیٰ آج شام تک آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ  وزیر اعظم کی نگرانی میں 5 رکنی ماہرین کا بورڈ چلائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنا استعفی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوادیا ہے جس کے بعد وہ سابق وزیراعظم سے اس کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

قبل ازیں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اسحاق ڈارکانام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی تھی، نیب نے اسحاق ڈار کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا تھا۔

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار پچھلے کچھ عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں ،وہ احتساب عدالت کی طلبی پرپیش بھی نہیں ہوئے۔