Saturday, April 20, 2024

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس جاری

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس جاری
April 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہےرمضان المبارک میں 2 ارب روپے کےریلیف پیکج اورخریف کی فصل کےلیےڈھائی لاکھ ٹن یوریا کی برآمد پرغورہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں جاری ہے اجلاس میں صارفین کےلیےرمضان المبارک میں 2 ارب روپے کےریلیف پیکج پرغورکیا جائےگا۔ ریلیف پیکج کےتحت صارفین کویوٹیلٹی سٹورزسےرعایتی قیمت پرچینی اوربیسن مل سکےگا۔ اجلاس میں خریف کی فصل کےلیےڈھائی لاکھ ٹن یوریا کی درآمد پربھی غورہوگا۔ کمیٹی مائع قدرتی گیس کی مختلف شعبوں کےلیےکوٹہ اورقیمت کےتعین پربھی غورہوگا۔ اجلاس میں قلیل المدت بجلی کےکارخانےنصب کرنےپربھی غورکیاجائےگا۔