Friday, April 26, 2024

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم بانڈز کا اجرا کر دیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم بانڈز کا اجرا کر دیا
March 10, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم بانڈز کا اجرا کر دیا۔ بانڈز پر آٹھ کروڑ روپے انعام ہوگا زکوٰۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ ہوگا سہ ماہی اور شش ماہی منافع بھی ملے گا۔ تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور قومی بچت اسکیم نے چالیس ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا اجرا کردیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بانڈز کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ بانڈز پر سہ ماہی انعامات کے ساتھ ششماہی منافع بھی دیا جائے گا۔ 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈ پر بڑا انعام آٹھ کروڑ روپے ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ بانڈز کا غلط استعمال کیا جا رہا تھا۔ غیر رجسٹرڈ بانڈز کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔  حکومت نے اس دھندے کو روکنے کیلئے 40 ہزار کے بانڈز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پوری دنیا میں رجسٹرڈ بانڈز جاری کیے جاتے ہیں ۔ چالیس ہزار کا بانڈز عام آدمی خرید سکے گا تاہم بینکوں پر یہ بانڈز خریدنے پر ممانعت ہوگی ۔ کچھ عرصے کے بعد ایک لاکھ روپے کا رجسٹرڈ بانڈز بھی جاری کیا جائے گا۔