Thursday, April 25, 2024

وزیر خارجہ کی چین کے نائب صدر سے ملاقات ، اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر زور ‏دیا

وزیر خارجہ کی چین کے نائب صدر سے ملاقات ، اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر زور ‏دیا
March 19, 2019

بیجنگ ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چین کے نائب صدر سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں  دونوں رہنماؤں نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر  زور دیا۔ جبکہ دو طرفہ تعلقات، اقتصادی راہداری سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں تمام ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مثالی قرار دیا اور 70کروڑ افراد کو خط غربت سے نکالنے اور کرپشن کی روک تھام سے متعلق چین کی کامیاب کوششوں کو بھی  سراہا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاکستان بھی غربت میں کمی اور کرپشن کی روک تھام کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کریگا  جبکہ ہم  چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں ۔