Friday, April 26, 2024

وزیر خارجہ کی لندن میں پشتون سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت

وزیر خارجہ کی لندن میں پشتون سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت
July 11, 2019
لندن ( 92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پشتون سوسائٹی کے زیراہتمام ہونے والی تقریب میں شرکت کی ، دہشت گردی کیخلاف آپریشن کےدوران پشتون برادری کی خدمات کوسراہا۔ لندن  میں  یونائٹیڈ پشتون سوسائٹی  کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےبھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا کہ پشتون برادری میں نفاق ڈالنےکی ناکام کوشش کی جارہی ہےجس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کوگرے لسٹ میں ڈال کردنیا کی نظریں مقبوضہ جموں وکشمیر اوربھارت میں بسنے والے مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے ہٹائی جا سکیں مگر ایسانہیں ہونے دیں گے ۔ لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے بھی شرکا سے خطاب کیا اورپشتون برادری کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، تقریب میں برطانیہ بھرسےپشتون برادری نےبھرپور شرکت کی اورپاکستان سےمحبت اورافواج پاکستان اور حکومت پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ آخرمیں  منتظمین نےوزیرخارجہ  شاہ محمود اور پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا  کوروایتی پشتون پگڑیاں اور یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔