Friday, April 26, 2024

وزیر خارجہ کی عید پر قوم کو مبارکباد

وزیر خارجہ کی عید پر قوم کو مبارکباد
June 5, 2019
ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ۔ ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  عید کے موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھی یاد رکھنا ہے ، فلسطین  کے مسلمان اپنے حق کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ  کرے ، بیشتر مقامات پر بھارت میں مسلمانوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا، ہمیں مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے ۔