Friday, April 26, 2024

وزیر خارجہ کی زیر صدارت گول میز کانفرنس، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ کی زیر صدارت گول میز کانفرنس، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال
September 27, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی گول میز کانفرنس ہوئی۔ کانفرس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دنیا کے سامنے لانے پرانسانی حقوق کی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی کی صدر جنرل اسمبلی تجانی محمد باندے سے بھی  ملاقات ہوئی۔ وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر تجانی محمد باندے کو مبارکباد دی اور کہا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 53 روز گزر چکے ہیں۔ لوگوں کو اسپتالوں تک رسائی نہیں، تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ہزاروں لوگوں کو قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی کو دورہ پاکستان کی دعوت  بھی دی۔