Thursday, March 28, 2024

وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمشنر سے ملاقات

وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمشنر سے ملاقات
September 10, 2019
جنیوا ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمشنر مچل بشلٹ سے ملاقات کی ، ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ وادی میں  بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے اور کرفیو  ، لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کرنے پر انسانی حقوق  کی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکے بیان سے بھارتی جب و استبداد کا شکار مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں  مسلمانوں کی حوسلہ افزائی ہوئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت نے پانچ اگست سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھاہے ، مسلسل کرفیو کے سبب ادویات و خوراک تک میسر نہیں جس کے باعث اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر کی طرف سے یکے بعد دیگرے سامنے آنے والی دو رپورٹوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا ہے ۔