Friday, May 10, 2024

وزیر خارجہ کل ایک روزہ دورے پر چین جائیں گے

وزیر خارجہ کل ایک روزہ دورے  پر چین جائیں گے
August 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ایک روزہ دورے پر چین جائیں گے ، ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بیجنگ میں چین کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیر خارجہ کے دورے میں دفاعی، اقتصادی اورعلاقائی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا تعین، ایجنڈا اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سی پیک، لداخ، کشمیر، مشرق وسطی، افغان امن عمل، خطے کی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے ۔