Thursday, May 9, 2024

وزیر خارجہ کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
January 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کویتی ہم منصب ڈاکٹر شیخ احمد ناصر ال محمد الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں امن وسلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قابل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلی فون کیا تھا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن اور دیر پا استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اماراتی  ہم منصب  شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے بھی رابطہ کیا تھا اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی تھی ۔