Tuesday, May 21, 2024

وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا
February 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پلوامہ واقعے کے بعد خطے کی صورتحال  سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے مین امن و استحکام کا خواہاں ہے ، اسلئے ہندوستان کیساتھ معاملات کو مذاکرات کےذریعے حل کرنے کا خواہشمند ہے ۔ وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر چین کے  وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین دہشتگردی کے خالف پاکستان کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتا ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین کی طرف سے بھرپور تعاون پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔