Wednesday, May 8, 2024

وزیر خارجہ کا چینی سفیر کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ ، داسو واقعہ میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی عیادت کی

وزیر خارجہ کا چینی سفیر کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ ، داسو واقعہ میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی عیادت کی
July 18, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور چینی سفیر نونگ رونگ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے داسو حادثے کے زیر علاج چینی زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی زخمیوں کو مکمل علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر چیلنج کا مل کر سامنا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھیں گے ۔

سی ایم ایچ پہنچنے پر کمانڈنٹ سی ایم ایچ میجر جنرل محمد علیم نے وزیر خارجہ اور چینی سفیر کو علاج معالجے کے بارے میں آگاہ کیا ۔