Friday, April 26, 2024

وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوٹیلیفون، کورونا وائرس پر گفتگو

وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوٹیلیفون، کورونا وائرس پر گفتگو
April 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتگونیو گوئترس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا  جس میں کورونا وائرس سے متعلق گفتگو کی گئی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انتونیو گوئترس کے مابین گفتگو میں وباء سے نمٹنے کیلئے کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات 34 تک پہنچ گئیں ، متاثرین کی تعداد بھی اضافے کے بعد 2 ہزار 450 تک پہنچ گئی ہے ۔

پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں 922 رپورٹ کئے گئے ، دوسرے نمبر پر وائرس نے سندھ کو  گھیرے رکھا ہے جہاں اب تک  783 مریضوں میں  مہلک وائرس سامنے آچکا ہے ۔