Friday, April 26, 2024

وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ،کشمیر پر گفتگو

وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ،کشمیر پر گفتگو
August 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے ٹیلیفونک رابطہ  کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ شاہ محمود قریشی نے  اور انتونیو گوئتریس کے مابین مقبوضہ  کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،یکطرفہ اقدامات کے بعد  خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بتایا کہ بھارت نے گزشتہ 20 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے ،ذرائع مواصلات پر پابندی عائد ہے ، بھارتی یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں ۔

مودی نے غلطی کردی ، اب کشمیر پاکستان سے جڑے گا، شیخ رشید

وزیر خارجہ نے  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بتایا کہ  بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جو رپورٹس سامنے رہی ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں ،مقبوضہ وادی میں   انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

امریکی صدر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں پھر کشمیر پر بات کریں گے

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ  نے کہا کہ وہ اس تشویشناک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔