Sunday, May 5, 2024

وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب، روضہ رسولﷺ پر حاضری دی

وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب، روضہ رسولﷺ پر حاضری دی
August 6, 2019
 ریاض (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب کے دوران روضہ رسول پر حاضری دی۔ مسجد نبوی میں نماز مغرب ادا کی۔ وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطوں کے بعد وزیرخارجہ بھی عالمی سطح پر متحرک ہو گئے۔ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کی مذمت کی گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ کوبریفنگ دی۔ او آئی سی رابطہ گروپ کے ارکان کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہو ئے کہا پاکستان بھارت کے اس یک طرفہ فیصلے کو نہیں مانتا، کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق اس کا حل چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران روضہ رسولﷺپر بھی حاضری دی اور نماز مغرب ادا کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے امت مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔ ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی تھے۔