Tuesday, April 23, 2024

وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
January 6, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلی فون کیا ، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور دیر پا استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق  شاہ محمود قریشی نے اماراتی  ہم منصب  شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے بھی رابطہ کیا  اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ۔