Saturday, April 20, 2024

وزیر خارجہ کا افغان اور ترک ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وزیر خارجہ کا افغان اور ترک ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
October 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان اور ترک ہم منصوبوں سے ٹیلیفونک رابطے کئے جس میں  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ  ہوا  جس میں  افغان امن و عمل  سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خوشحال، پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا ۔ افغان شہریوں کی سفری مشکلات کو پیش نظررکھتے ہوئے ان کی سہولت کیلئے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجراء کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو بھی کی،شاہ محمود قریشی نے اسلاموفوبیا کےبڑھتے رجحان پرترک صدررجب طیب اردگان کے ٹھوس مؤقف کو سراہا۔

 ترک وزیرخارجہ نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش قراردیا۔