Thursday, March 28, 2024

وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل کو دہشتگردی قرار دے دیا

وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل کو دہشتگردی قرار دے دیا
June 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل کو دہشتگردی قرار دے دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ہی خاندان کے چار پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا واقعہ اتوار رات 8 بجے پیش آیا جبکہ اہل خانہ کو اطلاع اگلے روز دی گئی۔ متاثرہ خاندان سے پہلا ٹورانٹو کے قونصل جنرل کا ہوا۔ میتیں پاکستان لانے کی پیشکش کی تاہم خاندان نے تدفین کینیڈا میں ہی کرنے کا کہا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ میں اسلاموفوبیا کا عنصر موجود ہے اور یہ دہشتگردی ہے۔ کینیڈین وزیراعظم اور انکے معاشرے کا امتحان ہے جو کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کےاعتماد کوبحال کرنے اور انکے  تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اطلاعات کے مطابق خاندان فیزیوتھراپسٹ تھے جن کا تعلق پاکستان میں لاہور سے تھا۔