Sunday, May 12, 2024

وزیر خارجہ نے کشمیری عوام کا مقدمہ سیکرٹری جنرل کے سامنے رکھ دیا

وزیر خارجہ نے کشمیری عوام کا مقدمہ سیکرٹری جنرل کے سامنے رکھ دیا
February 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری اور کشمیریوں کا مقدمہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کےسامنے رکھ دیا ، وزارت خارجہ میں انتونیو گوتریس سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5اگست کو بھارت نے یکطرفہ،غیرقانونی قدم اٹھایا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت اقوام متحدہ سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے ، اسلامو فوبیا سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا۔مذہبی ہم آہنگی کیلئے برداشت اور ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کردار ادا کررہا ہے ۔اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین کی  واپسی یقینی بنائی جائے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے شاہ محمود قریشی کے مطالبے کو درست  قرار دیتے ہوئے کہا افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس جانا چاہیے۔ اس سے پہلے  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس  نے افغانستان، یمن اور تاجکستان سے آنےوالے مہاجرین سے ملاقات کی ، مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان اور  پاکستانی عوام بہت زیادہ میزبانی کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستانی قوم نے افغان مہاجرین کی دل کھول کر میزبانی کی۔افغان مہاجرین کی طویل عرصہ میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ وہ پاکستانی فراخ  دلی پر شکریہ ادا کرنے خصوصی طور پر پاکستان آئے ہیں۔