Friday, April 19, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات
August 21, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔ وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا۔ کورونا حفاظتی اقدامات کے تحت باتھ کی بجائے کہنی ملائی۔ ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا چینی قیادت سے ملاقاتیں سود مند ہونگیں۔  وزیر خارجہ ، شاہ محمود قریشی ، چینی ، ہم منصب ، وانگ ژی ، ملاقات وزیر خارجہ چین میں ہونیوالے والے “پاک، چین اسٹریٹیجک مذاکرات” کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔ مذاکرات میں چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ مذاکرات میں سی پیک فیز ٹو سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات ہو گی۔