Tuesday, May 21, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات، شرٹ کا تحفہ پیش کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات، شرٹ کا تحفہ پیش کیا
June 18, 2021

انقرہ (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں فلسطینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ 

شاہ محمود نے فلسطینی ہم منصب کو شرٹ کا تحفہ پیش کیا، جس پر تحریر تھا اے ارض فلسطین میں بھی حاضر ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف بورئیل سے ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف بورئیل سے ملاقات میں افغان امن عمل اور بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ کی افغان رہنما عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ افغان امن عمل اور بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔