Thursday, May 2, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
September 29, 2018
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے غیرملکی ہم منصبوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،جہاں انہوں نے نائیجیریا کے وزیر خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سےبھی ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل کشمیریوں کی خواہشات کا عکاس ہونا چاہیے۔ بھارت کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھی مذاکرات کو پاک بھارت  مسائل کا حل قرار دیا اور کہا، بھارت کے ساتھ جنگ آپشن نہیں ہے ، مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر شاہ محمود قریشی کی ہم اپنے غیرملکی ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زیدکی ملاقات کی،جس میں انہوں نے وزیر ضارجہ سے متحدہ عرب امارات میں ہنرمند پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نائیجر کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وقت کے مطابق آج رات دس بجے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔