Sunday, May 19, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ایک روزہ دورے پر قطر جائیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ایک روزہ دورے پر قطر جائیں گے
December 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ایک روزہ دورے پر قطر جائیں گے ،ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کابھی وزیر خارجہ کے ساتھ جانے کا امکان ہے ۔ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورہ قطر کے دوران اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کریں گے ۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا بھی وزیر خارجہ کے ساتھ  دورہ قطر پر جانے کا امکان ہے ۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ہمسایہ ممالک کا دورہ کر چکے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے پہلے افغانستان پھر ایران  کا دورہ کیا اس کےبعد چین اور آخر میں روس کا دورہ کیا تھا۔ چار ممالک کے دوروں کے دوران  وزیر خارجہ نے  مذکورہ ممالک کی اعلیٰ قیادتوں سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے ہمسایہ  اور عرب خطے کیساتھ بہترین تعلقات استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کے  مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں ۔