Thursday, April 25, 2024

شاہ محمود قریشی کا مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی کا مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
April 2, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے کشیدگی کے خاتمے کو ناگزیر قرار دیا۔ وزیرخارجہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے گئے اقدام سے امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں پرحکومت پاکستان ، پارلیمنٹ اور عوامی جذبات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ بولے ہندوستان سیاسی مقاصد اور انتخابات کے لیے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ بھارتی اقدامات سے افغانستان میں امن کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا جارحانہ اقدام قابل مذمت ہے۔ توقع ہے امریکا اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ پر یورپی یونین نے دونوں ممالک کے تعلقات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لینے کا عندیہ دے دیا۔ فریقین کو تحمل سے کام لینے اور تناؤ میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل  بھی کر دی۔