Thursday, April 18, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر سننے سے انکار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر سننے سے انکار
September 27, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) سارک وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شاہ محمود نے بھارتی ہم منصب کی تقریر سننے سے انکار کر دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک وزارتی کونسل اجلاس میں بیٹھنے سے انکار کرکے نشست چھوڑ دی۔ انہوں نے کہا بھارتی وزیر خارجہ سبرامینیم جے شنکر کی تقریر نہیں سن سکتا۔ بھارت کے ہاتھ معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں۔ پاکستان کشمیر کے قصائی کیساتھ کوئی تعلق نہیں جوڑنا چاہتا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر کا غاصبانہ محاصرہ ختم ہونے تک بھارت کیساتھ کوئی بات نہیں ہو گی۔ دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا آئندہ سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔ پاکستان تاریخ تجویز کرے گا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ سارک سربراہ اجلاس کی تاریخ رکن ملکوں سے مشاورت سے طے کی جائے گی۔ وزیر خارجہ بولے آج پھر بطور میزبان تمام سارک ممالک کو سربراہ اجلاس کی دعوت دی ۔ گزشتہ سال بھارت نے اجلاس پر اعتراض کیا ، اس بار خاموشی اختیار کی ۔ سارک سربراہ اجلاس 2016 میں اسلام آباد میں ہونا تھا ۔