Thursday, April 18, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے
October 21, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پر افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی اور سینئر حکام نے خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند سمیت اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت سمیت دیگر امور پر بات ہو گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی بنیادوں پرافغان بھائیوں کی مدد کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کا متمنی ہے۔ افغان شہریوں بالخصوص تاجروں کیلئے ویزہ سہولیات، نئے بارڈر پوائنٹس کا اجرا اور نقل و حرکت میں سہولت کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

ملا حسن آخوند نے انسانی امداد کی بروقت فراہمی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں افغان عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان، اعلیٰ عسکری قیادت اور پاکستانی وفد کے دیگر اراکین بھی شریک تھے۔