Friday, April 19, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے
September 23, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ ان کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں ایک روز قیام کے بعد پیر کو نیویارک پہنچیں گے جہاں وہ 29 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ جنرل اسمبلی کے سامنے عالمی امور پر ملک کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ اسی روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔ نیو یارک میں ہی شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیر خا رجہ سے ملاقات بھی ہونا تھی، تاہم بھارت ہاں کر کے اگلے روز ہی مکر گیا۔