Saturday, May 11, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی ناکامیاں گنوا دیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی ناکامیاں گنوا دیں
September 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی ناکامیاں گنوا دیں ،  75ویں اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی واضح ناکامیوں کے مظاہر ہیں۔

اقوم متحدہ کے 75ویں اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا اقوام متحدہ طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بے بس دکھائی دیتاہے ۔ کشمیر، فلسطین کے دیرینہ تنازعات واضح ناکامی کے ثبوت ہیں ،پاکستان نے 26 ممالک کے 47 مشنز میں دو لاکھ فوجی مہیا کئے ،مشنز کے لیے فراہم کیے گئے دستوں میں سے ہمارے 157 جوان شہید ہوئے ۔

وزیر خارجہ نے ویڈیو لنک خطاب میں کہا پاکستان دنیا میں سب سے بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ملک ہے  ، شکوہ نہیں کر رہے لیکن پاکستان اپنے حصے سے زیادہ وزن اٹھا رہا ہے ، عالمی ماحول کے تحفظ، ترقی کے کلیدی معاہدے اٹھا کر پھینکے جارہے ہیں ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اقوام متحدہ پر گپ شپ کی جگہ کا طنز ہو رہا ہے ، اقوام متحدہ کے وجود نے تاریخی ضروری تقاضا پورا کیا تھا  کہ آئندہ نسلوں کو جنگ کی عفریت سے بچایا جائے ، ادارے کی کامیابیوں کے ساتھ ناکامیوں کو بھی ملا کر دیکھنا ہے  ، مشنز میں اقوام متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی منانا ایک تاریخی موقع ہے ، یہ باوقار انداز میں خود احتسابی کا موقع بھی ہے ۔