Friday, April 19, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کی نجی کمپنی کے سربراہ کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے  ملائیشیا کی نجی کمپنی کے سربراہ کی ملاقات
December 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشین نجی کمپنی کے سربراہ نے  ملاقات، ملاقات میں پاک ملائیشیا روابط کو فروغ دینےکی ضرورت پر  زور دیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات حوصلہ افزا ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں ملائیشیاکی کمپنیاں مختلف شعبوں میں منافع بخش سرمایہ کاری کر رہی ہیں ۔