Saturday, April 20, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات
November 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کی پانچ رکنی وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان گئے۔ وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے پاکستان آمد پر وزیر خارجہ ازبکستان کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر تپاک استقبال کیا۔ ازبک وزیرخارجہ کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو باہمی افہام وتفہیم ، اعتماد، مضبوط ثقافتی ومذہبی رشتوں پر مبنی ہیں۔ ازبک وزیر خارجہ کے دورے سے دو طرفہ اور علاقائی محاذوں پر باہمی تعاون مزید مستحکم ہو گا۔ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ رواں سال ازبک وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ ازبکستان کے وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔