Friday, April 19, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچ گئے
January 13, 2020
 ریاض (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچ گئے۔ ریاض ایئر پورٹ پر اعلیٰ سعودی حکام نے استقبال کیا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے سفیر راجہ علی اعجاز اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ہو گی۔ خطے میں امن و امان کی صورتحال اور کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورہ ایران کے دوران وزیر خارجہ نے ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کیں جن میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفترخارجہ کے مطابق ایران کی قیادت نے کشیدگی میں کمی اور دیرپا امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا ۔ شاہ محمود قریشی نے دورہ ایران کے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی سے تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی، خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستانی سرزمین کسی جنگ کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔