Thursday, May 2, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت روانہ
May 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو گئے۔ کویتی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کویت روانگی کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر آئے تو وی آئی پی کے بجائے عام راستے سے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے۔ شہریوں نے وزیر خارجہ کو اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ اُن کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔ اپنے دورے میں وزیر خارجہ کویتی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات اور پھر وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات میں ویزا سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر بات ہو گی۔ وزیر خارجہ امیر کویت سے بھی ملاقات کریں گے اور اُنہیں وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط اور صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے دورہ پاکستان کا دعوت نامہ دیں گے۔