Thursday, March 28, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر ترکی روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر ترکی روانہ
June 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے۔

وزیر خارجہ انطالیہ سفارتی فورم اجلاس میں علاقائی تعاون ، معاشی ترقی اور رابطوں کی استواری کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر اجاگر کریں گے۔ وزیر خارجہ دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انطالیہ سفارتی فورم میں اعلی سطح کے سیاسی رہنما ، سفارت کار ، مفکرین اور محقیقین شرکت کر رہے ہیں۔ فورم کا موضوع تخلیقی سفارت کاری ، نیا دور اور نیا انداز فکر رکھا گیا ہے۔