Friday, April 26, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی3روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی3روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
July 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی3روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کنٹکٹ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور افغان امن عمل ،تیزی سے بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان،افغانستان اور روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغان امن عمل ، خطے میں امن و امان کی صورتحال پر یکساں لائحہ عمل اختیار کرنے اور ایس سی او ممبر ممالک کے درمیان کثیرا لجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہو گا۔