Tuesday, May 7, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر چلے گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر چلے گئے
December 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر چلے گئے۔ وزیر خارجہ امیر قطر سے ملاقات میں وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔ شاہ محمود قریشی قطری وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ قطری ہم منصب سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہو گی۔ وزیر خارجہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے قطری کردار پر خصوصی گفتگو کریں گے۔ قطری قیادت کو افغان حکومت اور طالبان کے مابین ممکنہ رابطوں اور خطے سے امریکی افواج کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔